اداکاری کا بچپن سے شوق تھا اور ٹک ٹاک نے میرا یہ شوق پورا کیا‘جنت مرزا
کراچی(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ انہیں اداکاری کا بچپن سے شوق تھا اور ٹک ٹاک نے ان کا یہ شوق پورا کیا۔جنت مرزا کا نجی چینل کو دئیے گئے انٹرویو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اداکاری سے متعلق کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ بچپن میں وہ واش روم میں آئینے کے سامنے
- Advertisement -
کھڑے ہوکر اداکاری کرتے ہوئے خود کو دیکھتی تھیں اور اکثر اداکاری میں اتنا کھوجاتی تھیں کہ اداکاری کرتے کرتے رونا شروع ہوجاتی تھیں۔ٹک ٹاک اسٹار نے کہا بچپن میں انہیں اداکاری کا شوق ہوا جو عمر کے ساتھ ساتھ بڑھتا گیا۔ جب ٹک ٹاک آیا تو انہوں نے وہاں ویڈیوز بناکر ڈالنی شروع کردیں اور وہ ویڈیوز آہستہ آہستہ لوگوں کو اتنی پسند آنی شروع ہوگئیں کہ آج وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاکر ہیں۔