MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جلد فیصلہ ہوجائیگاملک آئین کے تحت یا شریفوں،زرداریوں کی خواہش پر چلے گا،شیخ رشید

1 218

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ اسی ہفتے ہو جائے گا کہ ملک آئین اور قانون کے تحت چلے گا یا شریفوں اور زرداریوں کی خواہش پر چلے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

- Advertisement -

شیخ رشید احمد نے لکھا کہ آئین 90 دن میں انتخاب کا تقاضا کرتا ہے لیکن یہ بضد ہیں کہ آئین اور جمہوریت کو ڈبو دیں گے لیکن الیکشن نہیں کرائیں گے، عدالتی حکم پرعمل نہ ہوا توسپریم کورٹ تیسرے وزیراعظم کو بھی گھر بھیج سکتی ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ مذاکرات کی گاڑی چھوٹ گئی فیصلے کا وقت آ پہنچا، لوگوں کو کیڑے مکوڑے سمجھ کر فیصلے کا حق نہ دینے والے اپنے فیصلوں پر پچھتائیں گے، عمران خان پر 140 مقدمے بن تو سکتے ہیں تاہم وہ نااہل نہیں ہوسکتے اور اگر جیل گئے تو 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ بھی نکل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ناکام، انٹرنیشنل ڈونیشن زیرو، بجلی، گیس، آٹا نایاب، حکومت پر طاقت سے قبضہ، یہ ہے انکا ایجنڈا، اب سپریم کورٹ ہی ملک کو بچا سکتی ہے، حکومت اداروں اور عوام کا ٹکراؤ چاہتی ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ حکومت کا 1 سال مکمل ہوگیا، نواز شریف واپس نہیں آیا، گندم 100 فیصد، پٹرول 123 روپے لیٹر اور گھی 200 روپے کلو مہنگا ہوگیا، حکومت مفتی تقی کی بات مان لے اور ملک کو سنگین حالات سے نکالے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.