MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کر لیا

1 666

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں آئندہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔خیال رہے کہ صدر پاکستان نے عمران خان کو بطور نگران وزیراعظم کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی، صدر پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کو نگران وزیر اعظم کی تقرری تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ، آئین کے آرٹیکل 224 اے کی شق 4 کے تحت وزیراعظم عمران خان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں جب کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے 90 ن دن کے اندر الیکشن کروائے جائیں گے ، اس وقت تک کے لیے صدر نگران کابینہ مقرر کرے گا اور صدر پاکستان کی طرف سے سبکدوش وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم مقرر کیا جائے گا۔

- Advertisement -

آئین کے مطابق اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہوا تو دونوں تین نام کمیٹی کو بھجوائیں گے ، یہ کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی تشکیل دیں گے ، جس میں تحلیل ہونے والی اسمبلی سے حکومت اور اپوزیشن کے 8 اراکین شامل ہوں گے ، حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی تعداد برابر ہوگی ، کمیٹی تین دن میں مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگران وزیر اعظم مقرر کرے گی ، اگر مکیٹی میں بھی اتفاق نہ ہوا تو یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد کیا جائے گا ، الیکشن کمیشن دو دن کے اندر نگران وزیر اعظم مقرر کرنے کا پابند ہوگا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کردی گئی جس کے بعد کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تھے تاہم اب صدر پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں عمران خان بطور نگران وزیراعظم کام جاری رکھیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دئیے ،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.