MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پشتون آباد ہائی سکول کے نام نہاد پرنسپل کو فی الفور معطل کیا جائے سکول کو سیاسی پارٹی کا سرکل بنانا تعلیم دشمنی کے مترادف ھے اگر معطل نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا سید یوسف آغا چئیرمین پشتون آباد ویلفیئر سوسائٹی (PWS)

0 214

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پشتون آباد ہائی سکول کے نام نہاد پرنسپل کو فی الفور معطل کیا جائے سکول کو سیاسی پارٹی کا سرکل بنانا تعلیم دشمنی کے مترادف ھے اگر معطل نہیں کیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا یہ بات پشتون آباد ویلفیئر سوسائٹی (PWS) رجسٹرڈ کے چئیرمین سید یوسف آغا اور دیگر ممبران نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی کہ گورنمنٹ پشتون آباد بوائز ہائی سکول تاروچوک کا پچھلے کئی سالوں سے کوئی مستقل پرنسپل تعینات نہیں کیا گیا بلکہ عبدالحمید نامی استاد کئی سالوں سے غیرقانونی اور غیر آئینی طور پر پرنسپل کی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سکول کو تعلیم کے بجائے سیاسی دنگل بنا دیا ھے جس نے ووٹوں کے اندراج، خانہ شماری اور مردم شماری میں من پسند گھرانوں کی حوالے سے کئی غیر قانونی کام کر رہا ہے اس سلسلے اہلیان علاقہ نے صوبائی وزیر تعلیم اور متعلقہ اداروں میں شکایات بھی درج کی جس کی وجہ نام نہاد پرنسپل اہلیان علاقہ کے معززین کے خلاف دشمنی پر اتار ائے ہیں اور اہلیان علاقہ کے خلاف غیر قانونی، غیر آئینی، بے بنیاد اور جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے کے لئے پولیس پر پریشر ڈال رھے ہیں اس سلسلے میں اہلیان علاقہ نے متعلقہ تھانے میں اس کے جھوٹے ایف آئی آر کے خلاف بھی شکایات اور وضاحت دی کہ یہ نام نہاد پرنسپل نے جہاں پشتون آباد ہائی سکول تاروچوک کی تعلیم تباہ کر رہا ھے وہاں ایک سیاسی پارٹی کا نمائندہ بن کر ووٹوں کی ، خانہ شماری اور مردم شماری میں خرابیوں اور مشکلات کا باعث بن رہا ھے ہم احکام بالا سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ پشتون آباد ہائی سکول تاروچوک کے نام نہاد پرنسپل کو فی الفور معطل کرکے مستقل پرنسپل کو تعینات کیا جائے بصورت دیگر ہم کسی بھی طرح کے احتجاج سے دریغ نہیں کریں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.