چمن سکاوٹس کی جانب سے پاک افغان سرحدی علاقے دوبندی میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام
پاک افغان سرحد سے ملحقہ دور دراز پہاڑی علاقے دوبندی میں فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ چمن سکاوٹس نے میڈیکل کیمپ لگاکر مریضوں کا علاج کیا اور مفت ادویات فراہم کی۔ طبی سہولیات سے محروم پسماندہ علاقے دوبندی میں فرنٹیئر کور کی جانب سے عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، جس میں تقریبا 120 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئی۔
- Advertisement -
سرحد پر تقسیم شدہ افغان خاندانوں نے بھی علاج معالجہ کی سہولیات کیلئے میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا اور طبی سہولیات سے مستفید ہوئے۔ فرنٹیئر کور کے ڈاکٹروں کے مطابق علاقے میں پیٹ اور جلد کے امراض زیادہ تھے۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور کے حکام نے قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے
کہا کہ دور دراز علاقوں کی غریب عوام کی سہولت کیلئے آئندہ بھی پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کی جانب سے اس قسم فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ علاقے کے عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر فرنٹیئر کور چمن سکاوٹس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم اقدامات سے فورسز نے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔