MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

24سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے جس کے ہم شکر گزار ہیں ،فواد چوہدری

0 484

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو میچ دیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ فری ٹکٹ دیتے ہیں اپوزیشن آئے میچ دیکھے ، چائے بھی پلائیں گے ،ہم پاکستان اور بھارت میں کھیل کو فروغ دینا چاہتے ہیں ،بھارت سازشوں کے بجائے ٹیم پاکستان بھیجے ،وزیراعظم عمران خان میچ دیکھنے آئیں گے ۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں گور نر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

- Advertisement -

وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہاکہ 24سال بعد آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان آئی ہے جس کے ہم شکر گزار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہورہی ہے ، اپوزیشن کو فری ٹکٹ دیتے ہیں وہ آئے میچ دیکھے ہم چائے بھی پلائیں گے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہورہی ہے اور اپوزیشن لانگ مارچ کرر ہی ہے ،اپوزیشن ہمیشہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے،پیسے لوٹنے کا معاملہ ہو،

کھیل کا معاملہ ہو، ہمیشہ عوام کے خلاف ہوتے ہیں۔ ایک سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ اپوزیشن ان فٹ ہے ، میچ نہیں کھیل پائےگی۔ آسٹریلیا ٹیم کی پاکستان آمد پر بھارتی سازشوں کے حوالے سے کئے گئے سوال پر وزیراطلاعات نے کہاکہ چاہتے ہیں بھارتی کرکٹ ٹیم بھی پاکستان کھیلنے آئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.