MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہونگے، ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ

0 310

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز)ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہسرنے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا میچ کھیلا جارہا ہے جس کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہونگے، پی ایس ایل کا میچ کھیلا جارہا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، ڈی آئی جی پولیس اظفر مہسر نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچ کیلئے 3 ہزار اہلکار تعینات ہونگے، ان کا کہنا تھا کہ بغیر ٹکٹ کے کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی،گزارش ہے کہ بغیر ٹکٹ کے لوگ اسٹڈیم کی طرف نہ آئیں، سیکورٹی کے تمام انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے،ڈی آئی جی اظفر مہسر نے کہا کہ اسٹیڈیم کے قریب خصوصی طور پر پارکنگ ایریا بنایا گیا ہے جس میں صرف اسٹیکرز والی گاڑیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت ہوگی، کل کیلئے ٹریفک کا پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میچ جیسا ایونٹ بہت عرصے بعد کوئٹہ میں ہورہاہے ۔ایک ویڈیو وائرل ہے کہ پولیس لائن میں کوئی بغیر اجازت داخل ہورہاہے۔ پولیس لائن میں داخل ہونے والا شخص پولیس کا ہی بندہ ہے۔ ڈی آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ پولیس لائن میں داخل ہونے والے شخص نے سیکورٹی رہسیل کے دوران بنائی ہے۔ تھریٹ آنا معمول کا حصہ ہیں کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.