شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کی اکٹھی تصویر جاری کردی
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیٹی انشا کے ہمراہ داماد شاہین آفریدی کی تصویر جاری کردی۔ شاہین اور انشا کا نکاح 3 فروری کو ہوا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اب ہفتے کی صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کے لیے خوبصورت پیغام بھی ٹوئٹر پر لکھا۔
شاہد آفریدی نے لکھا ‘بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے’۔ شاہد آفریدی نے لکھا کہ ‘بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں’۔ انہوں نے لکھا کہ ‘بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو’۔
[…] نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور شعیب ملک نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے […]
[…] شاہین شاہ آفریدی کی اہلیہ اور شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا سے متعلق سوشل میڈیا صارفین غلطی کا شکار ہوگئے،قذافی […]