MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغانستان کو بتا دیا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، حنا ربانی کھر

0 194

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، افغانستان کو بتا دیا کہ پاکستان کی سلامتی ہماری ریڈ لائن ہے، نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ کے ان کیمرہ اجلاس میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے دورہ افغانستان بارے بریفنگ دی، وزیر مملکت برائے خارجہ نے واضع کیا کہ ہمارے خلاف کالعدم ٹی ٹی پی کی کارروائیاں بند ہونی چاہئیں،انہوں نے اجلاس میں بتایا کہ افغان حکام نے بھرپور تعاون کیا ، افغان حکام نے یقین دلایا کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،حنا ربانی کھر نے بتایا کہ افغان نائب وزیر اعظم ، وزیر خارجہ ، وزیر تجارت اور خواتین چیمبر آف کامرس سے ملاقات کی ، اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیٹی محسن داوڑ نے کی ، اجلاس میں وزارت خارجہ و داخلہ حکام نے شرکت کی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.