MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارت ، ہندوانتہاپسندوں کا چرچ پر دھاوا ، توڑ پھوڑ، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز) بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے چرچ پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کی،بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسندوں کے ہجوم نے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر نارائن پورمیں چرچ پر حملہ کردیا، ڈنڈا بردار انتہاپسندوں نے چرچ میں توڑپھوڑ کی اور نقصان پہنچایا،ہندو انتہاپسندوں نے چرچ میں موجود لوگوں ، پولیس اہلکاروں اور صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا،ہجوم تشدد اور توڑپھوڑ کی ویڈیو بھی بناتا رہا،سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انتہاپسندوں کو توڑ پھوڑ کرتے اور پولیس اہلکاروں پرتشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، چرچ پرحملہ کرنے والوں میں سے کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.