کراچی ٹیسٹ کا تیسرا روزامام الحق 83 رنز پر آؤٹ
کراچی(مسائل نیوز)نیوزی لینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز سیٹ بیٹر امام الحق 83 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان نے 4 وکٹس کے نقصان پر 187 رنز بنالیے ہیں۔
- Advertisement -
کریز پر سعود شکیل اور سرفراز احمد موجود ہیں۔یاد رہےمیچ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 449 رنز بناکر آل آؤٹ ہوئی، جواب میں پاکستان ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 27 کے مجموعی اسکور پر گری جب عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد شان مسعود 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ کپتان بابر اعظم 24 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو امام الحق 74 اور سعود شکیل 75 گیندوں پر 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ تھے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کا آغاز 309 رنز 6 وکٹوں پر کیا لیکن ایش سوڈھی شروعات میں ہی 11 رنز پر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، ٹام بلنڈل 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹم ساؤتھی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔میٹ ہینری اور اعجاز پٹیل نے دسویں وکٹ پر 100 رنز کی پارٹنر شپ مکمل کی جس کے بعد اعجاز پٹیل کا شکار ابرار احمد نے کیا۔
[…] کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو دلہا بنتے دیکھ کر اب امام الحق نے بھی دلہا بننے کیلئے سوچ بچار شروع کردی۔پاکستان کرکٹ […]