MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سبی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری شدید خوف و ہراس کا شکار

0 49

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کے باعث شہری شدید خوف و ہراس کا شکار ہوگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی سے 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ بلوچستان کے علاقے سبی میں حالیہ کچھ دنوں میں بار بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں، جمعرات کے روز بھی سبی میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت 3 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز سبی سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔

اس سے کچھ روز قبل بھی ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز سبی سے 60 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.