MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ میں خاتون بمبار کے خودکش حملے کا خطرہ، الرٹ جاری

1 890

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ نے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق کالعدم تنظیم شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ اداروں کو جاری کیے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم نے تخریب کاری کے لیے خودکش خاتون بمبار کو تیار کیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں کس جگہ کو ٹارگٹ کیا جائے گا، اس کی معلومات تاحال میسر نہیں۔

سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے جاری مراسلے میں شہر کے تمام ایس پی ایز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)شمالی وزیرستان میں خودکش حملے میں 3 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.