عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا
اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کچھ نہیں کرنا، نہ اسمبلی توڑنی ہے۔جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لے لیا، وہ پونے چار سال وزیراعظم رہے کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم آئینی تقرری پر بھی مشاورت نہیں کی، اب انہوں نے مذاکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاست بات ہے۔تمام اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آگے بڑھیں گے۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرلے لیکن عمران خان دباؤ ڈال کر وفاقی حکومت ختم نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو 2 صوبوں میں الیکشن کا شوق ہے تو ضرو ر پورا کرے مگر عمران خان دباؤ ڈال کر وفاقی حکومت ختم نہیں کر سکتے، پنجاب میں ن لیگ کے پاس اکثریت کیلئے بہت کم فرق ہے جو پورا کیا جاسکتا ہے تاہم معاملات کا حل الیکشن میں نہیں استحکام میں ہے، کیا الیکشن کرانے سے ملک میں استحکام آجائے گا؟ کسی کے پاس گارنٹی ہے الیکشن سے سیاسی استحکام آجائے گا؟ ان کی غلط فہمی ہے حکومت 27 کلومیٹر کی نہیں پاکستان کی ہوتی ہے، یہ تمام خرابیاں عمران خان کی پیدا کرد ہ ہیں، ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
ہ ضروری نہیں ہر صوبے میں آپ کی حکومت ہو ملک ایسے ہی چلتے ہیں، نوازشریف کو تاحیات نااہل کیا گیا، سیاست سے باہر کیا گیا مگر وہ آج بھی سیاست کا محور ہیں، نوازشریف علاج کرا رہے ہیں وہ اپنے وقت پر واپس آ جائں گے