MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے طلبی کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

2 200

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے طلبی کے خلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے درخواست کی سماعت کے لیے ایک رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، جہاں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال 7 دسمبر کو سابق وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ایف آئی اے طلبی کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا، عمران خان نے ایف آئی اے طلبی کے نوٹس کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے طلبی کا نوٹس بھجوایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں اسلام آباد کی اسپیشل سینٹرل کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظورکی، اسپیشل سینٹرل کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جہاں عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عدالتی دائرہ اختیار کا معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔ عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ ایف آئی آر پڑھ کر بتائیں، اگر دفعات سرکاری ملازم کی وجہ سے لگی ہیں تو ہم سن سکتے ہیں، ابھی تو آپ ہائیکورٹ کے آرڈر سے آئے ہیں، عدالتی دائرہ اختیارکا معاملہ کلیئر ہونے تک عبوری ضمانت دیتے ہیں، عدالت نے عمران خان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر عبوری ضمانت منظورکی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز)ایف آئی اے نے عمران خان کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کی گھر (زمان پارک) میں تفتیش کی استدعا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.