MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ملازمتوں میں خصوصی افراد کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائےگا،وزیراعلیٰ بلوچستان

2 369

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس نے خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں دنیا میں ہر انسان کسی نہ کسی صفت کے ساتھ پیدا ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ جسمانی کمی کے حامل افراد کو دیگر خوبیوں سے نوازتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا ہے

کہ خصوصی افراد معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہمیت کے حامل ہیں اور ہم انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کر کے انکی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت خصوصی افراد کے مسائل سے آگاہ ہے جنہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا ہے

- Advertisement -

کہ ملازمتوں میں خصوصی افراد کے لیے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور ایسے خصوصی افراد جو کہ روزگار کے حصول کے قابل نہیں انہیں ماہانہ گزارہ الاو¿نس دینے کا میکنیزم بنایا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہیں خصوصی افراد بے حد عزیز ہیں اور وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں پہلی تقریب افراد باہم معذوری کے لیے منعقد کی انہوں نے کہا ہے

کہ خصوصی افراد کو روزگار کے حصول میں درپیش مسائل حل کریں گے اور افراد باہم معذوری کو مزید ٹرائی سائیکل مہیا کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تعمیری معاشرے کی تشکیل میں خصوصی افراد کی شراکت داری ضروری ہے بحیثیت پاکستانی ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم معاشرے کی مشترکہ فلاح و بہبود کے لئے کوشش کریں۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.