کوئٹہ (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے وفد کے ہمراہ چمن ریلوے اور شہر کا خصوصی دورہ کیا اور ایوانِ صنعت وتجارت چمن کے دعوت پر چمن تجارتی مرکز میں ایوانِ صنعت وتجارت چمن کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ۔چمن ایوان صنعت و تجارت کے ساتھ ملاقات میں صدر حاجی محمد ہاشم خان اچکزئی،
سینئر نائب صدر حاجی نظر جان، بزنس فانڈرزگروپ کے چیئرمین حاجی جلات خان اچکزئی اور پاکستان افغانستان مشترکہ صنعت و تجارت کے سینئر نائب صدر حاجی نیاز محمد خان خلجی اور سینئرممبران انجینئر دارو خان،حاجی جمال الدین، حاجی عبدالغنی،حاجی باری شادیزئی،حاجی حمید اللہ،حاجی رحیم الدین،
- Advertisement -
عبدالغفار خان، حاجی رازق کاکڑ،،صوفی حاجی دارو، مقصود کاکڑ، زُبیر کاکڑ،سمیع اللہ خان نے شرکت کی۔اس دور میں ریلوے نظام چمن کو درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیا گیا اور ایوانِ صنعت وتجارت چمن کے ساتھ ملاقات میں عام عوام کے ریلوے سے منسلک روزگار اور عوام کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ کیا گیا۔ صابق صدر حاجی جلات خان اچکزئی نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کو بریفنگ دی جس میں چمن کوئٹہ ڈبل ٹرین گاڑی،
کوجک ٹنل میں چھوٹی گاڑیوں کے لئے سفر کی اجازت،ریلوے ہسپتال کی بحالی، چمن اسپیشل اکنامک زون اور بارڈر مارکیٹ کا قیام عمل میں ریلوے نظام کو بہتر سے بہتر بنانے کی درخواستیں شامل تھیں۔