MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

افغانستان میں زلزلے سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ گئی

0 61

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

افغانستان (مسائل نیوز)افغانستان میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، 20 افراد جاں بحق جبکہ 320 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

افغانستان کے ہندو کش خطے میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مزار شریف سے 45 کلومیٹر دور اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی، مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

- Advertisement -

خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان afghanistan earthquake میں زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، 20 افرادجاں بحق اور 320 افراد زخمی ہو گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکے پاکستان، ازبکستان، ایران اور تاجکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

افغانستان میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، رات کے وقت آنے والے زلزلے میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

یاد رہے کہ افغانستان میں 31 اگست 2025 کو آنے والے زلزلے میں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.