MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے: شیخ رشید

1 255

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی (مسائل نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے،

اپنے لئے ریلیف اور ہمارے لئے تکلیف چاہتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں لکھا کہ رانا ثناء اللہ ذہنی مریض اور اجرتی قاتل ہے جو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام ناپاک کوشش کرے گا اور رسوا ہو کر گھر جائے گا،

مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے، نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہوگا۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ 10 نومبرکو بھرپور حکمت عملی کے

- Advertisement -

ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا،راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا۔

سابق وفاقی وزیر نے حکومتی معاشی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نہ گندم، نہ گیس،نہ ایل پی جی ہے، 30 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے،

ڈیفالٹ زدہ حکومت کا گند اٹھانا آسان کام نہیں، اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا توفیصلہ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سارا جہان ایک انسان عمران خان کے پیچھے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.