MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ خودکش حملے کے بعد سپریم کورٹ بار کا آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

0 57

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رئوف عطا ایڈوکیٹ نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد بلوچستان کی مخدوش صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن بلوچستان کے مسائل پر غور کے لیے دس روز کے اندر اندر ایک آل پارٹیز کانفرنس بلائے گی۔

- Advertisement -

رئوف عطا نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے اور قومی شاہراہیں بند ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بلوچستان میں کوئی وزیر داخلہ تک موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے منتخب اراکین اسمبلی بھی اپنے حلقوں میں جانے سے قاصر ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں کی صورتحال کس قدر سنگین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے پیچیدہ مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور بااختیار لوگوں کو ذمہ داریاں سونپی جانی چاہیئں۔ یہ آل پارٹیز کانفرنس بلوچستان میں امن و امان کی بحالی اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.