محمد عمر گورگیج نے شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
کوئٹہ (مسائل نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر الحاج سنیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے
صوبائی صدر بلوچستان الحاج سنیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے آج شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی دانستہ کوشش ہے، جو کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی این پی کے جلسے کے اختتام پر ہونے اس واقعے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں جس پر انہیں گہرا صدمہ اور افسوس ہے۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔