MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ دھماکہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا اظہار افسوس، سیکیورٹی اداروں پر کڑی تنقید۔

0 58

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 

کوئٹہ(مسائل نیوز)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کوئٹہ میں جلسے کے دوران ہونے والے بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کو سیکیورٹی اداروں کی نااہلی اور مجرمانہ غفلت قرار دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ “کوئٹہ شہر میں عوامی جلسے پر حملہ سیکیورٹی اداروں کی ناکامی اور غفلت کی انتہاء ہے۔ ایسے عناصر جو اس واقعے میں ملوث ہیں، سخت سزا کے مستحق ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ “جمہوری قوتوں کا راستہ نہ صرف پارلیمنٹ کے اندر بلکہ پارلیمنٹ کے باہر بھی روکا جا رہا ہے۔ ملک میں امن و امان کی صورتحال بدترین سطح پر ہے، لیکن کسی کو اس کی پرواہ نہیں۔

جے یو آئی سربراہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ریاستی ادارے اور حکومتی مشینری عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ “ہم شہداء کے لواحقین کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس میں شریک ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

انہوں نے جلسے میں موجود سینئر رہنماؤں، محمود خان اچکزئی، سردار اختر جان مینگل اور دیگر قائدین کے محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور ان سے اظہارِ یکجہتی بھی کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.