MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

22 ماہ بعد برآمدات میں 24 فیصد کمی ہوئی: شہباز گل

1 315

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ بند ہے، کارخانے بند ہیں، روزگار بند ہے اور مہنگائی بھی پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 22 ماہ کے بعد جولائی میں برآمدات میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

- Advertisement -

شہباز گل کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ ٹولہ ملک اور قوم کو بہت بھاری پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ بند مطلب کارخانے بند، وزگار بند اور مہنگائی بھی پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ریمیٹنسز بھیجنے والے ویسے ہی انہیں برے لگتے ہیں کیونکہ وہ پاکستان تحریک انصاف کو فنڈز دیتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر پاگل پن کی کوئی شکل ہوتی تو وہ موجودہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.