MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کوئٹہ،مقامی حکومتی اداروں میں سالانہ ترقیاتی پروگرام و منصوبہ سازی کی مہارتیں اور سماجی جواب دہی کے طریقے پر عورت فاونڈیشن نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز ) دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں صوبہ بلوچستان میں مقامی حکومتیں،بلوچستان لوکل گورنمنٹ آرڈیننس،کونسلر کے فرائض،ترقیاتی منصوبہ بندی، اہمیت، افادیت اور دیگر مسائل کے بارے میں پارٹیسیپیشن کو آگاہ کیا ۔
اس ورکشاپ میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے خواتین کونسلر، خواجہ سراؤں، پی ڈبلیو ڈیز اور طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔اس ورکشاپ میں مخلتف علاقوں کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں کے کونسلر اور ان کے علاقائی کام ،بجٹ سازی اور ترقیاتی منصوبہ کا تعارف کرایا گیا۔
اس ورکشاپ میں ٹرینر میڈم یاسمین مغل نے پارٹیسیپیشن کو ان کے حقوق کا حصول اور علاقے میں درپیش مسائل پر ٹریننگ دی گئی ۔ورکشاپ میں موجود پی ڈبلیو ڈیز اور خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ معاشرے میں اب تک ان کو قبول نہیں کیا گیا نہ گورنمنٹ کی سطح پر ان کے لئے کوئی نوکری نہ تعلیمی اداراہ اور نہ خواجہ سراؤں کے لئے کوئی جگہ جہاں وہ عام شہریوں کی طرح اپنی زندگی بسر کر سکے۔ ورکشاپ میں موجود خواتین کونسلرز نے بھی اپنے مسائل پیش کئے اور کہا کہ جب تک بجٹ سازی یا فنڈز میں ان کو مدعو نہ کیا جائے

- Advertisement -

اور ان کے علاقائی فنڈ ان کی رسائی ممکن نہ ہو تو کوئی بھی کونسلر اپنے علاقے کے مسائل حل نہیں کر پائے گے ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ کونسلر اکثر ان خواتین و حضرات کو لایا جا رہا ہے جن کے تعلقات اوپری سطح کے لوگوں لے ساتھ ہوں ۔پارٹیسیپیشن نے بھی ورکشاپ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے علاقائی مسائل پر گروپ ورک کر کے وہاں موجود کونسلر، ٹرینرز اور پارٹیسیپیشن کو آگاہ آگاہ کیا گیا کہ ان کو علاقائی سطح پر کون سے مسائل درپیش ہیں اور ان کا حل کیا ہوگا اور ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا حکمت عملی اختیار کرنی پڑے گی ۔یہ ورکشاپ عورت فاونڈیشن کی جانب سے انعقاد کیا گیا جو کہ تین روزہ پر مشتمل تھی جس میں پہلے دو روز مقامی حکومتی اداروں میں سالانہ ترقیاتی پروگرام و منصوبہ سازی کی مہارتیں اور سماجی جواب دہی کے طریقے اور تیسرے دن مسائل کے حوالے سے ڈبلیو ایل جی گروپ استعداد کار میں اضافہ پر نظرثانی کی گئی ۔عورت فاونڈیشن کی پراجیکٹ آفیسر میڈم یاسمین مغل نے کہا کہ ورکشاپ کا مقصد خواتین کے مسائل،پی ڈبلیو ڈیز اور خواجہ سراؤں کے مشکلات کو حل کرنے کے لئے ان کو آگاہی ترتیب اور ان کو امپاور کرنے کے لیے رکھی گئی ۔ورکشاپ کے احتتام پر تمام ریزیڈنٹ ڈائریکٹر عورت فاونڈیشن علاؤالدین خلجی نے پارٹیسیپیشن میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.