MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی 22 جولائی کا انتخاب جیتنے کیلئے پرامید

6 236

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) اسپیکر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہناہے کہ 22 جولائی کا الیکشن ہم ہی جیتیں گے، چیف جسٹس نے ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ا ادا کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی زیرصدارت ضمنی انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا،اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے صاف و شفاف الیکشن کروانے اور دھاندلی روکنے میں بڑی مدد ملے گی۔
22جولائی کا الیکشن انشا اللہ ہم ہی جیتیں گے۔ انکا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کی بھرپور حمایت کر رہی ہے۔ عوام امپورٹڈ حکومت کو رد کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنا حق استعمال کرے۔

- Advertisement -

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اشیا کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ کی روک تھام کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی نہیں۔ جبکہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا،غریب کا کوئی خیال نہیں کرتا۔

چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ چیف جسٹس نے ہمارا آپشن مان کر جمہوریت کو پروان چڑھانے میں پل کا کردار ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کا تحریری حکمنامہ جاری کردیاگیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ تحریری حکمنامہ 10 صفحات پر مشتمل ہے،جیسے جسٹس اعجازالاحسن نے تحریر کیا ہے۔ تحریری حکمنامے کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کا سکینڈ پول 22 جولائی کو پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔
تحریک انصاف کی درخواست نمٹائی جاتی ہے،جبکہ فریقین کی یقین دہانی کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم میں ترمیم کر ہے ہیں۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے سکینڈ پول کو ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی چیئر کریں گے۔اور سپیکر یا ڈپٹی سپیکر پول کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ وزیراعلی حمزہ شہباز عدالت کو کرائی گئی یقین دہانی کے مطابق صاف الیکشن کرائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس غیر جانبداری کا ثبوت […]

  2. […] آباد(مسائل نیوز) چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد ایڈووکیٹ جنرل پنجاب […]

  3. […] (مسائل نیوز)وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کے انتخاب میں کامیابی […]

  4. […] (مسائل نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ صوبائی […]

  5. […] (مسائل نیوز) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں […]

  6. […] وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.