MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور حکومت ریلیف دینے میں ناکام ہوگئی۔ حافظ صدیق مدنی

1 229

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) جمعیت علماء اسلام حلقہ بوغرہ یونین سٹی ضلع چمن کے نائب امیر مولوی حافظ محمد صدیق مدنی ، مولوی حیات اللہ ، قاری حزب اللہ شاہ ، جنرل سیکرٹری عبدالقادر مسلم یار ، جمال شاہ اچکزئی ، مولوی شمس اللہ ھنر، مولوی حافظ عبدالعلی ، مولوی عطاء اللہ، احمد خان ، بلال احمد ، حاجی عبد الخالق الکوزئی، ملا جمیل احمد، مولوی احسان اللہ، سوشل ورکر نصراللہ خان، ماسٹر فدا محمد، مولوی فضل الباری ، حافظ محمد ادریس فاروقی اور حافظ سیف الرحمٰن صدیق نے کہا کہ عمرانی حکومت کے بعد شہباز حکومت بھی عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے جب تک حکومت کے پاس بیرونی قوتیں کے جو قرض ہیں ان کو اتارنے کے لئے پالیسی نہیں تب تک ملک چلانا اور مہنگائی کنٹرول کرنا بہت ہی مشکل ہے جو بھی حکومت آتا ہے حکومت چلانے کے لیے ڈائریکٹ آئے ایم ایف سے رجوع کرتا ہے تمام سیاستدانوں کو مل کر ملک کو آئی ایم ایف کے زنجیروں سے نجات دلوانا ہے تاکہ ہم آزاد ہو کر آزاد پالیسی بنائی وطن عزیز میں بے شمار خزانے موجود ہیں لیکن حکمرانوں کی ناقص پالیسی کی وجہ سے آج عوام مشکل دور سے گزر رہا ہے عوام ہر بوجھ اٹھانے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت یہ بتائے کہ ہمیں بیرون قرضوں سے کیسے اور کب نجات دلوائیں گے اب حکومت کو چاہیے کہ ملکی مفاد اور عوامی مفاد کی خاطر اعلی ادارے جو ہیں وہ اپنا لاؤ لشکر کم کریں ملک کو اس وقت چھوٹے ادارے سے لے کر اعلی اداروں تک دونوں ہاتھوں سے لوٹاجا رہا ہے کرپشن لوٹ مار کو روکنے کی سخت ضرورت ہے تب تک یہ کرپشن لوٹ مار ختم نہیں ہوگا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ پٹرولم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے بعد بہت بڑا طوفان آئے گا جو ڈائریکٹ چھوٹے طبقے پر اثر انداز ہوگا۔ حافظ محمد صدیق مدنی نے مزید کہا کہ مہنگائی کے اس نئے اور خوفناک طوفان میں عام آدمی کا جان بچانا بھی مشکل ہوکر رہے جائے گا خدشہ ہے کہ دو وقت کی روٹی کے حصول کیلئے لوگ کہیں جرائم کا راستہ نہ اختیار کرلیں پھر خودکشیوں کو ترجیح دینے لگیں مختلف بیماریوں سے تو بچ جائیں گے لیکن بھوک سے مرجائیں گے اس لئے حکومت اتنی مہنگائی نہ کرے کہ عام آدمی کیلئے جینا دشوار ہوجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے دعوئوں کی بجائے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز)سماجی رہنما و متحرک سوشل ورکر سرکردہ محمد صدیق عمرانی نے کہا ہیکہ پاک افواج نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں قوم کی مدد […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.