MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راولپنڈی میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی شرح میں اضافہ

0 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی شرح میں اضافہ

- Advertisement -

راولپنڈی(ویب ڈیسک)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر احسان غنی کے مطابق جنوری سے اب تک راولپنڈی میں 320 بچے خسرہ سے متاثر ہوئے۔اس حوالے سے ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک خسرہ سے متاثرہ 8 بچے انتقال کر چکے ہیں جبکہ ویکسی نیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔احسان غنی نے کہا ہے کہ ویکسی نیشن کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے، خسرہ سے متاثرہ 320 بچوں میں سے بیشتر صحت یاب ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ راول ٹاو¿ن کی 46 یونین کونسلوں میں خسرہ کے 142 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ ٹیکسلا میں 24 بچے خسرہ سے متاثر ہوئے۔خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد بڑھنے پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے نوٹس لے کر خسرہ سے بچاو¿ کی ویکسی نیشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.