MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آج اور کل کو پاکستان کے کن علاقوں میں تیز ہوائوں ، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

2 212

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)پیر کے روز ملک کے بیشتربالائی/وسطی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہنے کےساتھ خیبرپختونخوا، بالائی/وسطی پنجاب، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اورشمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی اور شہید بینظرآبادمیں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی […]

  2. […] کاموسم کیسا رہےگا؟محکمہ موسمیات […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.