MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی سیاستدان سے شادی کی افواہوں کے بعد پرینتی چوپڑا کے پرانے انٹرویو نے ان کے لئے نئی مشکل کھڑی کردی

1 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز) بھارتی اداکارہ پرینتی چوپڑا کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے ان کے لئے ایک نئی مشکل کھڑی کردی ہے،وائرل انٹرویو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ دوٹوک انداز میں کہتی نظر آتی ہیں کہ وہ کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کریں گی۔

- Advertisement -

اب بالی ووڈ میں یہ افواہیں گرم ہیں کہ اداکارہ بھارتی سیاستدان راگھو چڈا کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں اور ان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔انٹرویو میں پرینتی چوپڑا کہتی ہیں کہ میں کسی سیاستدان سے شادی نہیں کرنا چاہتی، یہاں بہت سارے اچھے آپشن موجود ہیں لیکن میں کبھی کسی سیاستدان سے شادی نہیں کروں گی۔

اپنے زندگی کے ساتھی کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ایسے افراد پسند ہیں جو سیلف میڈ ہوں اور ان کی اپنی کوئی حیثیت ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) بھارتی اداکارہ پرینتی چوپڑا کا ایک پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس نے ان کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.