MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو عوام بل گورنر ہائوس میں جمع کرا دیں، گورنر سندھ

1 179

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سوئی گیس کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو عوام گیس کے بل گورنر ہائوس میں جمع کرا دیں۔بہادر آباد میں فوڈ ریسٹورنٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایم ڈی سوئی گیس نے ایک ہفتے میں گیس کی فراہمی کا یقین دلایا ہے، گیس کے مسائل حل نہیں ہو سکتے تو بل کو صفر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر صاحبِ اختیار کو عوام کے درمیان جانا چاہیے، صوبے کے دیگر شہروں میں بھی سحر و افطار کروں گا، تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے رہیں، میں اپنا کام کرتا رہوں گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا میرا عزم ہے، عیدالفطر کے بعد 50 ہزار نوجوانوں کو مفت ا?ئی ٹی کورسز کروائے جائیں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ ون پلس ون فارمولے کے ذریعے کئی مسائل حل کیے جا سکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاہے کہ بعض لوگوں کو عوام کی افطاری کے لیے میرے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.