MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

رمضان میں اپنے اردگرد کم وسیلہ لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے، فرح عظیم شاہ

0 311

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے پر اہل اسلام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام کی آمد مسرت کا پیغام لاتی ہے۔ رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہم سب کیلئے باعث سعادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام ایثار اور دوسروں کے احساس کا درس دیتا ہے اور ہمیں ماہ صیام میں اپنے اردگرد کم وسیلہ لوگوں کا خیال رکھنا چاہیئے۔ دوسروں کی ضرورتوں کا بھی اس طرح احساس کریں جس طرح ہم اپنی ضرورتوں کو محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں عوام سے اپیل کی کہ ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.