MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صدرپاکستان نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی

0 401

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)صدر پاکستان عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پردستخط کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی صدر کو تجویز دے دی، نئے الیکشن کرانے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں اپنی قوم کو کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں۔ آپ نے فیصلہ کرنا ہے اس ملک کا کسی باہر کے ملک نے فیصلہ نہیں کرنا ہے۔ وزیراعظم نے صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس

- Advertisement -

بھیج دی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، قوم انتخابات کی تیاری کرے، جنہوں نے پیسے لئے ہیں وہ لنگر خانے میں دے دیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد آئین سے منافی قرار دیتے ہوئے رد کر دی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.