MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مخلوط حکومت کے قیام سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو پارہے، مولاناعبدالواسع

0 458

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولاناعبدالواسع نے کہاہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل خالصتاََ صاف وشفاف انتخابات میں ہے،مخلوط حکومت کے قیام سے بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہو پارہے،صوبے کی عوام ایک جماعتی حکومت کے قیام کیلئے جمعیت علماءاسلام کاساتھ دیں،

اس وقت عوام جمعیت کے بیانیہ سے مطمئن ہیں عوام کی جانب سے گرین سگنل مل چکاہے، میرعبدالقدوس بزنجو کی حکومت کے ساتھ کوئی معاہدہ میرے علم میں نہیں ہے ریکوڈک معاہدے میں بلوچستان کو50فیصد حصہ دیاجائے جمعیت بلوچستان کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے یہ واضح حقیقت ہے کہ وفاقی اکائیوں کیلئے سب سے زیادہ خود مختاری جمعیت نے مانگی ہے اور جدوجہد کی ہے۔

- Advertisement -

ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علماءاسلام کے صوبائی دفتر میں سابق صوبائی وزراءسخی امان اللہ نوتیزئی، غلام دستگیر بادینی،سیاسی رہنماءپرویز رند کی جمعیت میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈووکیٹ،

حاجی نواز کاکڑ، حاجی ذابد ریکی، عبدالواحد صدیقی، سیدعزیز اللہ آغا،سید عبدالواحد آغا، صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑودیگر بھی موجود تھے۔مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علماءاسلام بلوچستان میں مضبوطی سے ابھر رہی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.