کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
- Advertisement -
اپنے ایک بیان میں گورنر بلوچستان نے سیکورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بروقت کارروائی سے حملہ آوروں کا حملہ ناکام ہوا.
انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہترین خدمات کی وجہ عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنتا جا رہا ہے. گورنر بلوچستان نے دہشتگردی کے حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی مغفرت کی دعا اور ان کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کیا.