MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دکان سے مرغی خریدنے گیا شخص ایک لاکھ ڈالرز جیت کر واپس

0 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

میری لینڈ(ویب ڈیسک )یہ حیران کن واقعہ قصبے ہیگرزٹاون میں پیش آیا جہاں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو دکان سے مرغی لانے کو بھیجا لیکن جب وہ واپس آیا تو اس کے ہاتھ میں 1 لاکھ ڈالرز مالیت کے لاٹری ٹکٹ تھے۔52 سالہ شخص نے میری لینڈ لاٹری کے حکام کو بتایا کہ ان کی بیوی نے گھروالوں کیلئے رات کے کھانے میں کچھ اچھا بنانے کیلئے

- Advertisement -

انہیں قریبی اسٹور سے مرغی لانے بھیجا۔ جب وہ وہاں گئے تو وہاں رکھی لاٹری وینڈنگ مشین سے انہوں نے 10 ڈالر کے لاٹری ٹکٹ لے لیے۔انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے کھانا کھانے کے بعد ایک لاٹری ٹکٹ اسکریچ کیا تو پہلے پہل تو وہ اعداد کو غلط سمجھے۔ انہیں لگا کہ 10 ڈالرز لکھیں ہیں اور انہوں نے سوچا کہ چلو پیسے واپس مل جائیں گے لیکن جب انہوں نے غور سے دیکھا تو وہ 1 لاکھ ڈالرز تھے۔

اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر نے خوشی کے مارے کچھ ایسے نازیبا الفاظ کہے جو بچوں کیلئے ٹھیک نہیں تھے اور ہم کو لگا کہ وہ کسی بات پر غصہ یا ناراض ہیں۔ تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ اب ان پیسوں سے آرام سے قرضے اتاریں گے، کہیں گھومنے جائیں گے، گھر کی تزئین و آرائش کریں گے اور ممکن ہے ایک نیا ٹی وی بھی لے لیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.