MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کابل میں بچوں کے اسپتال میں کارڈیک سرجیکل یونٹ کا افتتاح

1 462

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بچوں کے ایک بڑے اسپتال میں کارڈیک سرجیکل یونٹ نے کام شروع کردیا ہے۔افغانستان کی نگراں حکومت میں وزارت صحت عامہ کے نائب وزیر عبدالباری عمر نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ وزارت صحت نے کابل کے وزیر اکبر خان کے سفارتی علاقے میں اندرا گاندھی چلڈرن ہسپتال میں سرجیکل یونٹ کا افتتاح کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اس یونٹ کے افتتاح کے بعد دل کے پیچیدہ آپریشن کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی بلکہ ایسے آپریشن ملک میں ہی کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس یونٹ کو مزید بہتر بنانے اور اپنے لوگوں کو صحت کی معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسیف)کے مطابق، گزشتہ سال دسمبر میں افغانستان میں مجموعی طور پر 135 بچے نمونیا اور غذائی قلت کے باعث اسپتالوں یا روڈ اسپتالوں میں ہلاک ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.