MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چور چوری کی نیت سے آیا ہے مگر ہم مستعد ہیں، مولانا عبدالواسع

0 690

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے ریکوڈک کے مجوزہ معاہدے کو یکسرمسترد کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ چور چوری کرنے آیا ہے لیکن ہم انہیں چوری نہیں کرنے دینگے، حالیہ مجوزہ معاہدہ پہلے والے معاہدے سے زیادہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے خطرناک ہے سیاسی دکانداری چمکانے والے لوگ ہوتے تو ان کیمرہ بریفنگ میں شرکت نہیں کرتے

- Advertisement -

نے ہم حکومت کو سنا اب حقائق عوام کے سامنے رکھیں جو ہمارا عین فرض تھا،نواب اسلم رئیسانی کی حکومت کو اسی بنیاد پر ختم کی گئی کہ انہوں نے ریکوڈک منصوبے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا۔ملک کو مقروض بنانے والوں کے پاس بلوچستان کے ذخائر کے سوا کچھ بھی نہیں موجودہ حکومت پیمنٹی اور موالی ہے ہم انہیں بلوچستان کے ذخائر اور معدنیات بیچنے کی کسی صورت اجازت نہیں دینگے جمعیت علماء اسلام کاایک ایک کارکن صوبے کے حقوق کا تحفظ کریگا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے

بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ،مولوی سرور موسیٰ خیل،رکن قومی اسمبلی مولانا صلاح الدین ایوبی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مولاناعبدالواسع نے کہاکہ جمعیت بلوچستان کا تین روزہ مجلس عاملہ اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک سمیت دیگر مسائل زیر غور آئے،جمعیت نے ریکوڈک،صوبے کے حقوق کے حوالے سے تاریخی موقف اپنایاہے جمعیت نے سب سے پہلے مطالبہ کیاتھاکہ بلوچستان کو رقبے کی بنیاد پر فنڈز کی فراہمی ہونی چاہیے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.