بہیمانہ قتل کے واقعات نے بلیدہ کے لوگوں کو تباہ کر دیا ہے، ظہور بلیدی
کوئٹہ(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میر ظہوراحمدبلیدی نے کہاہے کہ بہیمانہ قتل کے واقعات نے بلیدہ کے لوگوں کو تباہ کردیاہے،قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو مثالی سزا دیں گے۔
- Advertisement -
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ بہیمانہ قتل نے بلیدہ کے لوگوں کو تباہ کر دیا ہے، تاہم متعلقہ قانون نافذ کرنیو الے اداروں کی جانب سے فوری کارروائی کی گئی،
مبینہ ملزمان میں سے دو پہلے ہی گرفتار ہیں اور ایک کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔ مجرموں کے لیے مثالی سزا کو یقینی بنانے کے لیے سینئر افسران تفتیش اور پراسیکیوشن کی نگرانی کریں گے۔