MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد خفیہ فیصلہ کرکے بلوچستان کے ذخائر کسی کو دینے کا مختار نہیں، ثناءبلوچ

2 364

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناءبلوچ نے کہاہے کہ اسلام آباد خفیہ ویکطرفہ فیصلہ کرکے بلوچستان کا500ارب ڈالر کے ذخائر کسی کو دینے کا مختار نہیں ہے،-بلوچستان چھوٹا صوبہ نہیں پاکستان کا %64 فیصد رقبہ ھمارے زمین و سمندر پرمشتمل ہے

- Advertisement -

ریکوڈک معاہدہ سے قبل ا س کو ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے عوام کیلئے مشتہر کیا جائے-اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا بیان ریکودک کے حوالے سے مبہم اور آئین وسپریم کورٹ کے فیصلہ کے بر خلاف ہے بلوچستان کا 500 ارب ڈالر کے سونے و تانبے کے زخاہر کو اسلام آباد خفیہ اور یکطرفہ فیصلہ کرکے کسی کو دینے کا مختار نہیں –

معاہدہ اور اسکے تمام شق پر کھل کر عوام و اسمبلیوں کو بتانا ضروری ہے-بلوچستان چھوٹا صوبہ نہیں پاکستان کا %64 فیصد رقبہ ھمارے زمین و سمندر پرمشتمل ہے- ہماری پسماندگی لیوجہ اسلام آباد کی استحصالی پالیسیاں ہیں جو 500$ ارب ڈالر کے ریکودک کے خفیہ معاہدہ سے واضع ہے- ریکوڈک معاہدہ سے قبل ا س کو ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے عوام کیلئے مشتہر کیا جائے-

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.