MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قومی ٹیم کو پاور ہٹنگ کوچ کی ضرورت ہے، وسیم اکرم

1 463

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم نے زور دیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو پاور ہٹنگ (جارحانہ بلے بازی والے) کوچ کی ضرورت ہے۔کراچی میں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پاور ہٹنگکا تصور بڑھ رہا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بھی پاور ہٹنگ کوچ کی ضرورت ہے، جس کے لیے امریکا اور انگلینڈ کے کوچز موزوں ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کے لیے ڈراپ ان پچز کا خیال اور تجربہ اچھا ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اب دنیا بھر میں تیز پچز پر کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کرکٹ بورڈ کے فیصلوں سے بالکل لاعلم ہوں البتہ غیر ملکی کوچ کی تعیناتی کا فیصلہ پی سی بی کا اختیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ثقلین مشتاق کی کوچنگ نے بہت متاثر کیا، کرکٹ میں وقت کے ساتھ تبدیلیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ کرونا ایک بار پھر دنیا میں بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے، ہمیں وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے بہت زیادہ اختیاط کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ویسے تو دنیا بھر میں لاتعداد کرکٹ لیگز ہورہی ہیں، جس کی وجہ سے سپر لیگ کا متاثر ہونا لازمی بات ہے مگر پی ایس ایل اب ایک بڑا پروڈکٹ بن چکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.