MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ربت: یورپ اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام؛ کیچ پولیس و ایف آئی اے کی کارروائی، خواتین و بچوں سمیت 29 افغان گرفتار

0 66

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تربت(مسائل نیوز) ڈسٹرکٹ پولیس کیچ اور ایف آئی اے نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایران کے راستے یورپ انسانی اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ایس پی کیچ کیپٹن زوہیب محسن کے مطابق، کارروائی کے دوران ایک کروز گاڑی کو روکا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد سوار تھے۔ پولیس نے 29 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا جن میں 12 مرد، 13 بچے اور 4 خواتین شامل ہیں۔

- Advertisement -

ایس پی کے مطابق، دو ڈرائیوروں کو بھی گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی راستے سے ان افراد کو ایران لے جانے میں ملوث تھے۔ گرفتار افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ایس پی زوہیب محسن نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.