MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے بعد بابر اعظم کی ٹوئٹ وائرل

0 42

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔

بابر اعظم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

شاندار کارکردگی پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔

ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جب کہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.