MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کی نئی تاریخ دے دی

0 327

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آبا د(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’حقیقی آزادی مارچ کے نئے شیڈول کے مطابق انشاءاللہ کپتان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو

- Advertisement -

تمام پاکستان سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔ قبل ازیں تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا نیا شیڈول جاری کردیا گیاجس کے مطابق مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا۔نئے شیڈول کے مطابق جہلم تک کا پلان جاری کیا گیا جس کے مطابق مارچ اتوار کے روز جہلم پہنچے گا،گوجرانوالہ سے مارچ (آج)بدھ کو پنڈی بائی پاس سے شروع ہوکر گھکڑمنڈی پراختتام پذیر ہوگا،مارچ جمعرات کو وزیرآباد سے گجرات تک کا سفر طے کرے گا،جمعہ کے روز حقیقی آزادی مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ تک جائے گا ،ہفتے کے روز لانگ مارچ کھاڑیاں سے سرائے عالمگیر پہنچے گا،اتوار کے روز حقیقی آزادی مارچ سرائیعالمگیر سے جہلم تک جائے گا۔اسد عمر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کا نیا شیڈول سامنے آگیا جس کے مطابق مارچ 11 نومبر جمعے کو اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.