رواں ماہ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
اسلام آباد(مسائل نیوز) ملک میں رواں ماہ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بجلی صارفین قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے تیار ہوجائیں کیوں کہ بجلی مزید 2 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی گئی ہے، اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، یہ اضافہ منظور ہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر اضافے کا 42 ارب63 کروڑ40 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا، درخواست پر نیپرا میں 15 نومبر کو سماعت ہوگی۔
ادھر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سموگ اور دھند کے دوران بجلی کے بریک ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کردیا گیا، این ٹی ڈی سی کی جانب سے ٹرانسمیشن لائنز کی صفائی، ڈسک انسولیٹرز کی تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے کیوں کہ موسم سرما میں سموگ اور دھند کی وجہ سے بجلی کے بریک ڈاؤن ہونے کے خدشات ہیں جس کی وجہ سے این ٹی ڈی سی نے شہر کو بجلی سپلائی کرنے والے سرکٹس پر حفاظتی اقدامات شروع کرتے ہوئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے برقی لائنز کی صفائی شروع کر دی۔
معلوم ہوا ہے کہ ٹرانسمیشن لائینز پر نصب ڈسک انسولیٹرز کی بھی پانی کے پریشر کے ساتھ صفائی کی جارہی ہے کیوں کہ ماضی میں ڈسک انسولیٹرز پر سموگ بریک ڈائونز کی بنیادی وجہ قرار دی گئی تھی، یہی وجہ ہے کہ این ٹی ڈی سی نے قبل از وقت ہی بریک ڈاؤن سے بچنے کے لئے اقدامات اٹھانے شروع کردیے، جن کے تحت کالا شاہ کاکو سے بند روڈ سرکٹ پر خراب انسولیٹرز کو تبدیل کر دیا گیا، راوی سے شالامار سرکٹ پر بھی صفائی کے کام کو مکمل ہوچکا ہے، اس کے علاوہ نیو کوٹ لکھپت سرکٹ پر بھی ڈسک انسولیٹرز کی صفائی اور تبدیلی کا کام مکمل کیا جا چکا ہے۔
[…] (مسائل نیوز)مجموعی سپلائی میں مہنگی آر ایل این جی کا حصہ پینتیس فیصد تک پہنچ گیا، جس کے باعث […]