MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے،شیخ رشید

0 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف اپنی ڈیل اور ہماری اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی چاہتا ہے۔اپنے لئے ریلیف چاہتا ہے اور ہمارے لیے تکلیف چاہتا ہے۔ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ رانا ثناء اللہ ذہنی مریض اور اجرتی قاتل ہے جو اداروں کو بے وقار کرنے کی ناکام،ناپاک کوشش کرے گا اور رسوا ہو کر گھر جائے گا۔
مسئلہ سیاست نہیں اب ریاست ہے،نومبر بھاری اورفیصلہ کن ہو گا۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 10 نومبرکو بھرپور حکمت عملی کے ساتھ عمران خان کا لانگ مارچ راولپنڈی پہنچے گا۔راولپنڈی کاعظیم الشان تاریخی استقبال فیصلہ کن ہوگا،30 فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ڈیفالٹ زدہ حکومت کا گند اٹھانا آسان کام نہیں،اگر فیصلہ لوگوں نے اپنے ہاتھ میں لے لیا تو فیصلہ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
قبل ازیں شیخ رشید نے کہا کہ ریڈ زون کی توسیع ہنگامہ آرائی کا ماسٹر پلان ہے،لال حویلی پر قبضے کے لیے میری لاش سے گزرنا ہوگا۔ حکومت کی الیکشن سیاست دفن ہو گئی اس لیے خوف پھیلا رہی ہے۔یہ ریلیف دینے نہیں،ریلیف لینے آئے ہیں،انہیں اقتدار میں لانے والے پچھتا رہےہیں۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کا بیانیہ دیوالیہ پن،انتخابات سے فراری اور جمہوریت دشمن ہے۔
ارشد شریف اور صدف نعیم کی شہادت حکومت عمران خان کے گلے ڈالنےمیں ناکام ہوگئی ہے،عمران خان کی حکمت عملی نومبر میں فیصلہ لے کر جائے گی،الیکشن ہر صورت کرانے ہوں گے۔ علاوہ ازیں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کسی کا باپ بھی لال حویلی خالی نہیں کراسکتا،لا ل حویلی انقلابی ہیڈ کوارٹر ہے،راولپنڈی میں لانگ مارچ کا تاریخی استقبال ہوگا۔ریڈ زون کو لال حویلی تک لے آؤ پھر بھی لانگ مارچ ضرور اسلام آباد پہنچے گا،سارے شہر کی مساجد سے لوگ لانگ مارچ میں شریک ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.