کالعدم جماعت سے اتحاد کا مطلب عالمی سطح پر تنہائی ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں سیاست میں بہتر کردار ادا کرنے کے بجائے انتشار پھیلاتی ہیں۔
وفاقی وزیر نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ انتہا پسند جماعت سے اتحاد کا مطلب عالمی سطح پر تنہائی ہے۔
فواد چوہدری فیملی کی ‘ارطغرل غازی کے بیٹے‘ کے ہمراہ تصویر وائرل
انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتہا پسند جماعتوں کی سیاست میں شرکت محدود ہوتی ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب سنی تحریک کالعدم ٹی ایل پی سے زیادہ پرتشدد تھی ۔
حالیہ بحران میں میڈیا نے ذمے داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا: فواد چوہدری
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وقت کے ساتھ ایسی جماعت کا خاتمہ ہوجائے گا، ایسی جماعت سے اتحاد کا مطلب عالمی سطح پر تنہائی ہے۔
فواد چوہدری کو خود پر بنائی جانے والی میم پسند آگئی
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا نےذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا۔