MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

”ورلڈ کپ جیسے ٹورنامنٹ میں ذراسا ریلیکس ہوئے تو میچ ہار جائیں گے اور ۔۔“بابراعظم نے نمیبیا کے خلاف میچ سے قبل اہم بات کہہ دی

1 567

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں ذرا سا ریلیکس ہوئے تو میچ ہار سکتے ہیں۔

بابراعظم نے بتایا کہ بچپن سے ہی خواب تھا کہ دنیا کا بہترین کرکٹر بننا ہے، اپنی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے اور اس میں تسلسل لانے کی کوشش کررہا ہوں۔قومی کپتان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی توقعات ہیں کہ ہم ہر میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں، جس سے الحمداللہ مجھے اعتماد ملتا ہے، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ میچ جیت کر مداحوں کو خوش رکھوں۔

- Advertisement -

بابر نے کہا کہ میرا اب یہی عزم ہے کہ ایک ایسی مضبوط ٹیم بنائی جائے جو پاکستان کا نام روشن کرے، بطور کپتان یہی کہوں گا کہ ہمیں اچھی کرکٹ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگی کیونکہ آپ ایک بڑے ایونٹ میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ جیسے ٹورنامنٹ میں کسی بھی موقع پر ریلیکس نہیں ہوسکتے، اگر حریف ٹیم کو ذرا سا بھی مارجن ملا تو وہ آپ سے میچ لے جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.