عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں
کراچی (مسائل نیوز)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آ گئیں۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 2500 روپے گر کر 407778 روپے پر آ گئے،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو 2144 روپے کی کمی سے 349603 روپے رہے
- Advertisement -
پاکستان میں چاندی کی قیمت آج بھی نیا ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگئی،فی تولہ چاندی کی قیمت 13 روپے بڑھ کر 4839 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہوکر 3865 ڈالرپرآ گیا۔