MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قلات میں قبائلی افراد اور مسلح گروہ میں جھڑپ، فائرنگ، 5 افراد ہلاک

0 112

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات(مسائل نیوز)قلات کے علاقے منگوچر میں قبائلی افراد اور مسلح گروہ کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق جھڑپ میں مارے جانے والوں میں چار نامعلوم مسلح افراد شامل ہیں جبکہ ایک ہلاک ہونے والا فرد قبائلی گروہ سے تعلق رکھتا تھا۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے علاقے میں تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ادھر بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک اہم آپریشن کیا اور دہشت گردوں کی فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یکم اکتوبر 2025 کو خضدار میں بھارتی پراکسی نیٹ ورک فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

- Advertisement -

آپریشن کے دوران چار دہشت گرد خواتین کا لباس پہن کر فرار کی کوشش میں گرفتار کیے گئے جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

گرفتار دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ فورسز نے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل بدھ کے روز بلوچستان میں تین مختلف انٹیلی جنس آپریشنز کے دوران کم از کم 18 بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلا آپریشن کوئٹہ کے نواحی علاقے غازہ بند میں کیا گیا جہاں فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر حملے کے دوران دس دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

دیگر دو کارروائیاں ژوب اور شیرانی میں کی گئیں جن میں مزید آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.