MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو اس سال کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا

0 110

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز) اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔

چاند زمین کے زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اسلئے اسے سپرمون کہا جاتا ہے۔

- Advertisement -

7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا۔

5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپرمون کا نظارہ کیا جا سکے گا جبکہ جنوری 2026 کے شروع کا مکمل چاند بھی سپر مون ہو گا مگر یہ 2025 کا حصہ نہیں ہو گا۔

ہر سال 3 یا 4 سپرمون کا نظارہ ہوتا ہے، 7 اکتوبر کا چاند زمین سے 2 لاکھ 24 ہزار599 میل کے فاصلے پر ہو گا، آخری بار ایسا چاند نومبر 2024 میں نظر آیا تھا۔ رواں سال کا سب سے روشن چاند نومبر میں دکھائی دے گا جب وہ زمین سے 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کے فاصلے پر ہو گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.